۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دیدار با شیخ زکزاکی

حوزہ / عشرۂ امامت و ولایت اور عیدِ غدیر کی مناسبت سے نائیجیریا میں تحریک اسلامی نائیجیریا کے بعض نمائندوں نے تحریک اسلامی (نائیجیریا) کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی سے شہر ابوجا میں ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عیدِ غدیر کی مناسبت سے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے تحریک اسلامی نائیجیریا کے بعض نمائندوں نے تحریک اسلامی (نائیجیریا) کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی سے شہر ابوجا میں ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔

اس بے تکلف ملاقات میں شیخ ابراہیم زکزکی نے عیدِ غدیر کو عیدِ اکبر قرار دیتے ہوئے تمام مسلمانوں اور خصوصاً محبانِ اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کی اور کہا: خداوندِ متعال کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے چاہنے والوں میں سےقرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا: اس دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اور ان کے راستے پر چلیں گے۔ انہوں نے واقعۂ غدیر کے متعلق اہل سنت اور اہلِ تشیع کی روایات بھی بیان کیں۔

عہد کرتے ہیں کہ حضرت علی (ع) کی سیرت اور ان کے راستے پر چلیں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .